
لاہور (خبرنگار) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر کی زیر صدارت شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی کی ٹاؤن ریسپوںس ایمرجنسی کمیٹی(TERC) کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ٹاؤن ڈاکٹر انعم فاطمہ نے ٹاؤن میں ڈینگی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے لیے شہریوں کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیے۔مون سون سیزن میں ڈینگی لاروا میں اضافہ ہورہا ہے ہمیں ویجیلنس اور مانیٹرنگ بڑھانے کی ضرورت ہے۔خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ جن گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہو انکے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ
لاروا برآمدگی کے بعد فوری آئی آر ایس سروس شروع کی جائیں۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ شالیمار ٹاؤن میں سینٹری پٹرول کے لئے آئی آر ایس پروٹوکول پر دوبارہ ٹرینینگ شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی فیلڈ فورس کے تمام جائز مطالبات ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے۔خواجہ عمران نے کہا کہ شالیمار ٹاؤن میں انسداد ڈینگی کے لئے وولنٹیرز کی خدمات لینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائیگا۔مون سون کے باعث اگلے 4 مہینوں میں سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شالیمار ٹاؤن کی 17 یونین کونسلوں میں2808 جگہوں پر لاروا پایا گیا۔جنوری 2024 سے جولائی تک شالیمار ٹاؤن میں ڈینگی کے 17 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے.اجلاس میں ڈی ڈی ایچ او، لیبر، جنگلات، ایگرکلچر، ماحول، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا، ایجوکیشن، فوڈ اور اوقاف محکموں کے نمائندے موجود تھے۔








**mitolyn**
Mitolyn is a carefully developed, plant-based formula created to help support metabolic efficiency and encourage healthy, lasting weight management.