
جماعت اسلامی کی پرامن سیاسی جدوجہد کی کامیابی 25کروڑ پاکستانیوں کی کامیابی ہوگی۔پنجاب حکومت لاہور میں پرامن احتجاج پر کسی قسم کی فسطائیت کا مظاہر ہ کرنے سے باز رہے۔ عوامی دھرنا اس وقت ہرطبقے ، ہر عمر ، ہر نسل اور ہر صنف کے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کررہا ہے ۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ کا راولپنڈی میں عوامی دھرنے کے شرکاء سے خطاب
لاہور (خبر نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم پوری قوم کا مقدمہ عوام کی عدالت میں لیکردھرنا میں بیٹھے ہیں ۔اپنے مال و جان اور تمام توانائیوں کیساتھ امیر جماعت اسلامی کے ہر فیصلے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ہمارے نوجوان راولپنڈی دھرنا کے بعد لاہور میں بھی امیر جماعت کے حکم کے منتظر ہیں ۔ جماعت اسلامی کی پرامن سیاسی جدوجہد کی کامیابی 25کروڑ پاکستانیوں کی کامیابی ہوگی۔پنجاب حکومت لاہور میں پرامن احتجاج پر کسی قسم کی فسطائیت کا مظاہر ہ کرنے سے باز رہے۔ شہر لاہور میں حق دو عوام کو تحریک کو گلی ، چوکوں اور اہم شاہراؤں پر پھلائیں گے اور عوام کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف منظم کریں گے ۔لاہور میں جہاں فیصلہ ہو بھر پور احتجاجی دھرنا دیں گے حکومت کے ہر طرح کے ردعمل کو پرامن جدوجہد کے ذریعے شکست دیں گے ۔ پنجاب حکومت لاہور میں پرامن احتجاج پر کسی قسم کی فسطائیت کا مظاہر ہ کرنے سے باز رہے، ہمارے کارکنان گرفتاریوں اور ظلم و بربریت کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں ۔ ہم پر امن سیاسی مزاحمت کرنا چاہتے ہیں، حکومت جمہوری آزادیوں پر قدغن نہ لگائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں عوامی دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ دھرنا اس وقت ہرطبقے ، ہر عمر ، ہر نسل اور ہر صنف کے پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کررہا ہے ۔ جماعت اسلامی کسی ذاتی مفاد کیلئے نہیں بلکہ مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو آئی پی پیز اور حکومتی کی عوام دشمن پالیسیوں سے نجات کیلئے میدان میں نکلی ہے ۔ حکومت کو آئی پی پیز کے مکروہ دھندے کو لگام دینا ہوگی ۔اشرافیہ اور محکمے کے افسران کی مفت بجلی بند کرنی پڑے گی ۔ مفت پٹرول کی عیاشیوں سے قوم کو نجات دو دینا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ دھرنا میں موسم کی سختی کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں اور بیوی بچوں کو چھوڑ کر سڑکوں پر صرف عوامی مفاد اور پاکستان کے سنہری مستقبل کیلئے بیٹھے ہیں ۔






