
جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر امیرجماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی کی امامت میں اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
شرکاء نے اسماعیل ہانیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پرجوش نعرے لگائے، شرکاء نے فلسطین و جماعت اسلامی کے جھنڈے اور اسماعیل ہانیہ کی تصاویر والے پلے کارڈ ز اٹھائے ہوئے تھے۔
حیدرآباد میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ جماعت اسلامی کے ضلعی دفتر کے سامنے اسٹیشن روڈ پر ادا کی گئی۔
گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے شیرانوالہ باغ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔
سیو غزہ کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد ڈی چوک پر شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی امامت میں ادا کی گئی۔
اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر غائبانہ نماز جنازہ کا سب سے بڑا اجتماع لیاقت روڈ راولپنڈی میں ہوا۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کا یہ خون رایگاں نہیں جائے گا، اسرائیل کو برباد اور فلسطین کو آزاد ہونا ہے، انکی تصویر آج میں نے دیکھی وہ پورے خاندان کیساتھ اس تحریک میں شریکِ تھے۔






