پاکستانصحت

صوبائی وزراء صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات

لاہور(خبر نگار) صوبائی وزراء صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے وفدسے ملاقات کی اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اورسپیشل سیکرٹری سیدواجدعلی شاہ بھی موجودتھے۔ملاقات میں پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن اور فارمابیوروکے عہدیداران نے شرکت کی۔ صوبائی وزراء صحت ڈاکٹرجاویداکرم اور ڈاکٹرجمال ناصرنے ملاقات کے دوران پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے اقدامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کے دوران نگران صوبائی وزراء صحت پنجاب کو اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا اور گزارشارت پیش کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ آج ہم سب سرکاری ہسپتالو ں میں مریضوں کو سہولت دینے کی خاطرجمع ہوئے ہیں۔ پنجاب میں کسی فارماسیوٹیکل کمپنی کی عزت نفس مجروح نہیں ہونے دیں گے۔ڈاکٹرجمال ناصر کا کہنا کہ ہماراجینامرناپاکستان کے لئے ہے اس لئے ہماری خدمات قوم کیلئے حاضر ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں ادویات کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے وافرمقدارمیں ادویات موجودہیں۔ پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررزایسوسی ایشن کی گزارشات اور سفارشات نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی بارے حکومت اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ایک ہی پیج پر ہیں۔ حکومت پی پی ایم اے کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم کرے گی۔ ادویات کی ایل سی کھولنے کیلئے بنک آف پنجاب سے معاہدہ کررہے ہیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کیلئے محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے فوکل پرسن مقررکردیاگیاہے۔اس موقع پر سیکرٹری صحت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ مشکل وقت میں ہم فاماسیوٹیکل کمپنیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پنجا ب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کے عمل کوباقاعدہ مانیٹرکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ہفتے اجلاس طلب کیاجائے گا۔ پاکستان فارما سوٹیکل مینو فیکچرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ دونوں نگران صوبائی وزراء صحت پنجاب ڈاکٹرجاویداکرم اورڈاکٹرجمال ناصر کے ایک اہم مسئلہ پرہمیں اکھٹاکرنے پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بلاتعطل فراہمی میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button