
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف لاہور کے صدر چوہدری اصغر گجر نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کیا اُن کے ہمراہ جنرل سیکریٹری حافظ ذیشان نے بھی ذمہ داری سے استعفی دیا۔
چوہدری اصغر گجر نے پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہک ’آپ نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلیے جدوجہد میں میرا ساتھ دیا، امین ہے آنے والا صدر مجھ سے بہتر جدوجہد کرے گا‘
حماد اظہر نے سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں پارٹی صدارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان صاحب تک رسائی نہیں ہے، میں نے پریس کانفرنس نہیں کی اور نا ہی کوئی ڈیل کی، میری نقل و حرکت پر بہت سختی ہے اور میں اڈیالہ نہیں جا سکتا، پنجاب کی تنظیم میں بہت سارے ایسے فیصلے ہوئے جن پر نا تو میری رائے شامل تھی اور نا ہی رضامندی تھی۔






