
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر 16 اگست کو شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے اور ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خوارج اور دہشت گردی کے خطرے کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج پرعزم ہیں۔






