پاکستانتازہ ترینسیاست

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 36 برس کے ہوگئے

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کے ہمراہ بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

سالگرہ میں وزیراعلی سندھ، سابق وزیراعلیٰ اور پی پی پی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی اور سینیٹرز نے شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، جنرل سیکریٹری وقار مہدی، سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامرا سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران، اراکین پارلیمان نے سالگرہ کی مبارک باد دی۔

بلاول بھٹو زرداری 21 ستمبر 1988 کو کراچی کے لیڈی ڈفرن اسپتال میں پیدا ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button