پاکستانسٹیسیاست

سی ڈی آئی پی و ایف این ایف کے زیر اہتمام لوکل گورنمنٹ سسٹم پر ڈائیلاگ کا انعقاد

مکالمے میں سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اور مقامی حکومت کے ماہرین نے شرکت

پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کے لیے سی پی ڈٰی آئی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔مختار احمد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی

لاہور(خبر نگار )سنٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشیٹوز (سی پی ڈی آئی) اورفریڈرک نومان فاؤنڈیشن (ایف این ایف) پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سسٹم پر ایک اسٹیک ہولڈرز ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مکالمے میں سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اور مقامی حکومت کے ماہرین نے شرکت کی اور موجودہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کا جائزہ لیا اور بہتری کے لیے سفارشات پیش کیں۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد اشرف رسول، چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب اسمبلی نے افتتاحی کلمات پیش کیے۔ انہوں نے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی اور شمولیتی حکمرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔


مختار احمد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی، نے پنجاب لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2021 کا تجزیہ پیش کیا اور سسٹم میں بہتری کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے مقامی حکومتوں کو مزید شفاف اور عوامی جوابدہ بنانے کے لیے سفارشات پیش کیں۔
مکالمے کے دوران، زاہد اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنگت ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن، محترمہ ابیہہ ظفر چیئرپرسن، ڈیپارٹمنٹ آف گورننس اینڈ گلوبل اسٹڈیز، آئی ٹی یواور ماہر قانون سید علی رضا اور رکن پنجاب اسمبلی امجد علی جاوید نے پنجاب کے لوکل گورنمنٹ سسٹم کے مسائل اور چیلنجز پر بات چیت کی۔ اس مکالمے میں ) سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی تاکہ مقامی حکومتوں کو عوامی مرکزیت اور شمولیت پر مبنی بنایا جا سکے۔
تقریب کے آخر میں سیاسی رہنماؤں، سول سوسائٹی کے ماہرین، اور میڈیا کے نمائندوں کی طرف سے تبصرے اور سوالات پیش کیے گئے جس کے بعد محمد عثمان ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب، نے آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا۔


مختار احمد علی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سی پی ڈی آئی ، نے اختتامی کلمات میں پاکستان میں جمہوری عمل کی حمایت کے لیے سی پی ڈٰی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔یہ تقریب ایک کامیاب پلیٹ فارم تھا جس میں اہم شراکت داروں نے مقامی حکمرانی کے مستقبل پر بامعنی تبادلہ خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button