
چلاس: (نیٹٹ رپور) چلاس کے ضلع دیامرمیں طغیانی اورسیلابی ریلوں سے مختلف علاقوں میں تباہی مچ گئی، تھورمیں موسلادھار بارش کے باعث 6 سے زائد مقامات پر سیلابی صورتحال ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیلائی ریلوں کے باعث متعدد مکانات، زرعی زمینیں، فصلیں اور درخت بہہ گئے، سیلابی ملبہ گھروں میں داخل ہوگیا، تھورکی رابطہ سڑک متعدد مقامات پر بند ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام معطل ہے، جکبہ بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔
نجی کمپنی کے 13 ڈمپر، ایک ایکسویٹر، ایک کریش پلانٹ اور 2 واٹرٹینکر سیلاب میں بہہ گئے۔






