پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی سے کل جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال

راولپنڈی:(نمائندہ خصوصی ) بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے فوکل پرسن اویس یونس چودھری نے چھ وکلا پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق فہرست میں ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چودھری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چودھری عادل بھٹی شامل ہیں جو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کریں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ ملاقات کے لیے پہنچیں گی۔

ملاقات کے دوران قانونی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button