
خیبرپختونخوا کے ایبٹ آباد اور پشاور تعلیمی بورڈز نے میٹرک کےسالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کر دیا،دونوں بورڈز میں طالبات نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔
ایبٹ آباد بورڈ کےمطابق میٹرک کے امتحانات میں 72 ہزار 364 امیدواروں نےحصہ لیا،جبکہ دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 80 فیصد رہا۔
عائشہ زیب نے 1167 نمبرحاصل کرکے پہلی،فاطمہ جدون نے 1163 نمبر کےساتھ دوسری جبکہ اسوہ مہرین نے 1160 نمبر حاصل کر کےتیسری پوزیشن حاصل کی،آرٹس گروپ میں زینب بی بی نے 1131 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
دوسری جانب پشاور بورڈ کےنویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نےحصہ لیا،جن میں 39 ہزار 103 طلبہ کامیاب ہوئے جبکہ 57 ہزار 847 طلبہ کودسویں جماعت میں پروموٹ کیا گیا،نویں جماعت میں مجموعی پاس اور پروموشن کا تناسب 99 فیصد رہا۔
دسویں جماعت کے امتحانات میں 95 ہزار 496 طلبہ شریک ہوئے، جن میں 66 ہزار 988 کامیاب جبکہ 27 ہزار 788 طلبہ ناکام رہے،بورڈ کے مطابق دسویں جماعت کا مجموعی کامیابی کا تناسب 70.2 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔







