سٹی

لاہور میں 5سے12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد

جشن بہاراں میں کھیل، ثقافت،سیاحت، آتشبازی،موسیقی، برڈ اورپیٹ شو کی تقریبات شامل ہیں

راحت فتح علی خان، ساحر علی بگا اور دیگر معروف گلوکار اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کریں گے

لاہور(خبر نگار) محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام لاہور میں 5سے12مارچ تک جشن بہاراں کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہےکمشنر لاہور چودھری محمد علی رندھاوا سکیورٹی سمیت تمام سرگرمیوں کی نگرانی کریں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب نازیہ جبیں نے جشن بہاراں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں ڈویژنل سطح پرمنایاجارہا ہےمحکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب ، ضلعی انتظامیہ،پی ایچ اے،ایم سی ایل،والڈ سٹی،سپورٹس بورڈز اوراین سی اے کے تحت مختلف تقریبات کی جائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میں کھیل، ثقافت،سیاحت، آتشبازی،موسیقی، برڈ اورپیٹ شو کی تقریبات شامل ہے۔جشن بہاراں تقریبات میں نہروں ،اہم شاہراہوں کو سجایا اورچراغاں کیا جائےگا۔نازیہ جبیں کا مزید کہناتھا کہ محکمہ ثقافت و اطلاعات کے تحت الحمرامیں پنجابی فوک میوزک پرفارمنس،صوفی فیسٹیول،لائٹس اینڈ ساؤنڈ شو،محفل غزل،پینٹنگ ،خواتین مشاعرہ، کلاسیکل میوزک پروگرام ،مزاحیہ مشاعرہ،میوزیکل گالہ، اور محافل سماع کے پروگرامز منعقدکئےجائیں گے۔عوام کو جشن بہاراں کی آؤٹ اور ان ڈور تقریبات سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے گا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے مزید کہا کہ زیادہ سے زیادہ شہری جشن بہاراں کی تقریبات میں تفریح سے لطف اندوز ہوں۔ جشن بہاراں میں میراتھن ریس اور سائیکلنگ کے مقابلے بھی ہوں گے ۔میراتھن ریس میں بچے،خواتین،ا سپیشل پرسن اورایتھلیٹ حصہ لیں گے۔

راحت فتح علی خان، ساحر علی بگا اور دیگر معروف گلوکار اپنے فن گائیکی کا مظاہرہ کریں گے۔ محفل سماع بھی ہوگی ۔پھولوں اور چنیوٹی فرنیچر کی نمائش بھی ہو گی۔8مارچ کوعالمی یوم خواتین کے حوالے سے خصوصی تقریبات ہوں گی،خواتین کا مشاعرہ بھی ہوگا ۔لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام لیزرلائٹ اینڈساؤنڈ شو ہوگا۔ کارنی ول میں دلکش ثقافتی فلیوٹ بنائے جائیں گے۔گورنمنٹ کالج لاہور کے خصوصی مشعل مارچ میں 7ہزار سے زائد طلباشریک ہوں گے۔جشن بہاراں میں فوڈ میلے بھی لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button