جرم و سزاسٹی

ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر کاشہر کے مختلف آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ

ڈی آئی جی آپریشنزلاہور افضال احمد کوثر نے شملہ پہاڑی، جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف آٹا تقسیم پوائنٹس کا دورہ کیا۔ ایس پی سکیورٹی دوست محمد، متعلقہ ایس پیزودیگرافسران بھی اس موقع پر موجودتھے۔ افضال احمد کوثر نے آٹا پوائنٹس کے سکیورٹی انتظامات اور آٹا کی تقسیم کے عمل کابھی جائزہ لیا۔پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ افضال احمد کوثرنے آٹا پوائنٹس پر ضلعی انتظامیہ کے افسران سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے سکیورٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کوالرٹ ڈیوٹی کرنے اور بزرگ شہریوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے شہریوں سے حفاظتی انتظامات اور آٹا کی فراہمی بارے استفسارکیا۔ افضال احمد کوثر نے کہا کہ شہر بھر کے تمام آٹا ریلیف کیمپس پر سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔بھگدڑ اور بد نظمی سے بچنے کیلیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس جوان بزرگ و معذور افراد کو آٹا کی فراہمی اور سواری تک پہنچانے میں مدد کریں اورشہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔افضال احمد کوثر نے مزید کہا کہ آٹا تقسیم پوائنٹس میں آنے والے تمام افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہونے دیا جائے۔ڈولفن اورپی آریو ٹیمیں آٹا پوائنٹس کے اطراف پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button