جرم و سزا

انویسٹی گیشن افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں۔ سہیل اختر سکھیرا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن کی انسداد کرائم میٹنگ

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن کی انسداد کرائم میٹنگ منعقد ہوئی ۔
ایس پی انوسٹی گیشن اقبال ٹاؤن عقیلہ نیاز نقوی، تمام سرکل افسران، انچارج انوسٹی گیشن نےشرکت کی
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل اختر سکھیرا کا زیر تفتیش مقدمات بارے ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ایس ڈی پی اوز، انچارج انوسٹی گیشن کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی اور
قتل، اقدام قتل،بلائنڈ مرڈرز کے زیر تفتیش مقدمات کا تفصیلی جائزہ، جلد یکسوئی کا حکم دیا ۔ ڈی آئی جی
سہیل اختر سکھیرا نے کہا کہ
سالہاسال سے پرانے زیر التوا مقدمات کی تفتیش بھی جلد فائنل کریں۔زیرتفتیش مقدمات اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی فوری ختم کریں ۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ
لسٹڈ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کےلیے نفری سمیت تمام وسائل مہیا کر رہے ہیں، سہیل اختر سکھیرا نے مزید کہا کہ
چوری، ڈکیتی راہزنی کو کنٹرول کرنے کے لیے متحرک گینگز پکڑیں، ناقص تفتیش، تاخیری حربوں کی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ انویسٹی گیشن افسران شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آئیں،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button