ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کی جانب سے کھلی اور فیس بک لائیو کہچری کا انعقاد
محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملازمین کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ محمد حنیف گل۔

لاہور(سپیشل رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور محمد حنیف گل نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کھلی کچہری اور فیس بک لائیو کہچری میں ملازمین اور عوام کی شکایات سننے سمیت ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں 11 جبکہ فیس بک لائیوکچہری میں 2 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے بعض کا موقع پر ہی ازالہ کردیا گیا جبکہ دیگر شکایات کےفوری ازالے کیلئے ڈی ایس ریلوے نے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات دیئے۔ کھلی کچہری میں ملازمین کی ٹرانسفر پوسٹنگ، ٹرین کے اسٹاپ، ریلوے میں ٹی ایل اے پرنوکری جبکہ پرائم منسٹر پیکیج پر بھرتی، ریلوے گھروں کی الاٹمنٹ و پہلے سے بہتر اکاموڈیشن، انکروچمنٹ کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا مطالبہ و گڈز سک لائن میں ملازمین کیلئے بہتر واش رومز کی دستیابی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا ک ہر کام میرٹ، ریلوے پالیسی اور ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ملازمین اور ریلوے سے منسلک افراد کی شکایات کے ازالے کیلئے کوشاں ہیں۔ کھلی کچہری کے موقع پر ڈویژنل پرسانل آفیسر ارواخان، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر پاور سید اکبر حسین سمیت دیگر متعلقہ ڈویژنل افسران بھی موجود تھے


References:
Casino rosario tiffanymnqq042998.imblogs.net
References:
River palms casino laughlin https://casino-online-visa.online-spielhallen.de/
References:
The cromwell las vegas beste roulette casinos
References:
Gran Casino Meloneras casino hotel deutschland
References:
Richmond casino https://fightdynasty.com/