
گورا قبرستان کے پاس بیٹھی مشکوک بھکاری خاتون کو ضابطے کے مطابق لیڈی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا
لاہور (خبرنگار)
پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی 15 ہیلپ لائن پر جیل روڈ پر مشکوک گداگر خاتون بارے کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ خاتون بچوں کے ساتھ گورا قبرستان کے سامنے سڑک پر موجود ہے۔سڑک پر چھوٹے بچوں کی موجودگی سے حادثے کا خدشہ تھا۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات ایس ی پڑولنگ احمد زنیر نے پولیس رسپانس یونٹ کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔پولیس ریسپانس یونٹ 30 نے موقع پر پہنچ کر گداگر خاتون کے کوائف چیک کیے۔تمام رسپانس اینڈ آپریشن کو سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے لائیو مانیٹر کیا گیا۔بعد ازاں بھکاری خاتون کو ضابطے کے مطابق لیڈی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔ایس پی احمد زنیر کو کہنا تھا کہ معصوم بچوں کو بھکاری بنانے والوں کے خلاف سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے کارروائی جاری ہے۔پیشہ ور بھکاری مافیا کے خلاف مختلف ہاٹ سپاٹس پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔







