سٹی

مفت آٹے کی تقسیم 16 اپریل تک جاری رہے گی۔ ابراہیم مراد

صوبے کے تین کروڑ افراد کو مفت آٹا مہیا کیا جا چکا ہے۔ وزیر بلدیات

لاہور (خبرنگار)وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد ہے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں مفت آٹے کی تقسیم 16اپریل تک جاری رہے گی۔ رمضان پیکیج کے تحت ابھی تک صوبے کے تین کروڑ افراد کو مفت آٹا مہیا کیا جا چکا ہے۔ہر مستحق خاندان کو چار ہزار روپے کا آٹا مفت دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان بازار لگانے کے انتظامی اخراجات پر سالانہ 12 ارب روپے ضائع کرنے کی بجائے نگران حکومت یہ رقم شہریوں کو مفت آٹا دینے پر خرچ کر رہی ہے۔ اسی لئے مفت آٹے کی تقسیم نگران حکومت کا تاریخی اور عوام دوست اقدام ہے۔ ابراہیم مراد نے کہا کہ حکومت پرائس کنٹرول یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔دکاندار اگر مقرر کردہ قیمت سے زیادہ وصول کریں تو منافع ناجائز اور گناہ ہے۔٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button