
لندن: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالت کے دہرے معیار سمجھ نہیں آرہے,تین ججز کیخلاف ریفرنس دائر کرنا چاہیے۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران نواز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کا آج کا فیصلہ ہی تینوں ججز کے خلاف چارج شیٹ ہے
نواز شریف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ نہیں ون مین شو ہے، دُہرے معیار کی سمجھ نہیں آرہی، ان تین ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ 3 ججز اسی بینچ کے 4 ججز کے فیصلے کو مان ہی نہیں رہے ہیں، یہ بینچ نہیں یہ ون مین شو ہے۔







