
24 اہلکاروں کی معمولی سزائیں معاف، 02کانسٹیبلز نوکری پر بحال، 29اہلکاروں کی اپیلیں مسترد
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنزافضال احمد کوثر نے کہا ہے کہ شہر میں امن وامان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔تمام افسران واہلکار خدمت خلق کے جذبے کو شعار بنائیں، دیانتداری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ اردل روم کے دوران افسران واہلکاروں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اردل روم میں ڈسمس،معطل،جرمانہ ودیگر سزاؤں کے حامل55 سے زائد افسران و اہلکارپیش ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اپیلوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے 24 اہلکاروں کی معمولی سزائیں معاف کرتے ہوئے ڈسمس ہونے والے 02کانسٹیبلز کو بھی نوکری پر بحال کر دیا۔افضال احمد کوثر نے انکوائری خلاف آنے پر 29 پولیس اہلکاروں کی اپیلیں مستردکرتے ہوئے انکی سزاؤں کو بحال رکھا۔ افسران واہلکاروں کواردل روم کے دوران اپنی صفائی دینے کا پورا موقع فراہم کیا گیا۔افضال احمد کوثر نے کہا کہ ذاتی شنوائی کا مقصد سفارشی کلچر کی حوصلہ شکنی ہے۔پولیس اہلکار اپنے ذاتی مسائل کے حل کیلئے میرے دفتر آسکتے ہیں۔







