پاکستانتازہ ترینسیاست

وزیراعظم کو اپوزیشن سے مذاکرات کا مشورہ:آصف زرداری

قومی اسمبلی میں آئینی پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ میرے والد بھی اس اسمبلی میں بیٹھے اور آئین پر دستخط کئے تھے، ہم نے جمہوریت بحال کی تھی، جو خواب ذوالفقار بھٹو اور دیگر قائدین نے دیکھا وہ پورا نہ ہوسکا، کوثر نیازی کی کتاب کی بات کروں تو ’’پھر لائن کٹ گئی‘‘۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان بنایا اور اس کو بچانے کا فرض بھی ہم پر ہی ہے، انشاء اللہ آئین کو کچھ نہیں ہوگا، نہ ہم کھلواڑ کرنے دیں گے، یہ جو دوستوں کو دشمن بنانا چاہ رہے ہیں، ایسا نہیں ہوگا جو کہہ دیا ہے ویسا ہوگا۔

آسف زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے ہر جگہ مقابلہ کیا اور مقابلہ کرتے رہیں گے، ہم نے وطن بنانا ہے، دھرتی کو خون دیا ہے اور دیتے رہیں گے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بی بی صاحبہ کی شہادت کے بعد ایک ہی نعرہ لگایا ’’پاکستان کھپے‘‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button