
نئی صنعتوں کے قیام کی خاطر تمام اضلاع میں انڈسٹریل زون بنائے جائیں – وزیر بلدیات
لاہور۔(خبر نگار) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم مراد نے ہدایت کی ہے کہ شہروں کی منصوبہ بندی اور ماسٹر پلان کی تیاری کے دوران گرین ایریاز کے تحفظ کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے
نئی صنعتوں کے قیام کی خاطر تمام اضلاع میں انڈسٹریل زون بنائے جائیں اور شہروں کے لئے کسی بھی قسم کی منصوبہ بندی کے لئے ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔
وہ گزشتہ روز اربن یونٹ کے دورے کے موقع پر بریفننگ کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔
ابراہیم مراد نے کہا کہ لینڈ یوز رولز کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق بنانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے پلاننگ کے معاملے میں اربن یونٹ اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔
قبل از ایں وزیر بلدیات ابراھیم مراد کے اربن یونٹ پہنچنے پر سی ای او اربن یونٹ عمر مسعود نے انہیں ادارے کی تنظیم اور دائرہ کار کے بارے میں بریفننگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اربن یونٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات پنجاب کا ذیلی ادارہ ہے۔ انہوں نے وزیر بلدیات کو اربن یونٹ کی طرف سے مکمل کئے جانے والے پراجیکٹس کے بارے میں آگاہ کیا ۔وزیر بلدیات نے اربن یونٹ کے مکمل کئے جانے والے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔







