پاکستانتازہ ترینسیاست

یکم مئی کی ریلی پر پابندی کا نوٹس حیران کن ہے

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس دیا ہے کہ آپ یکم مئی کو لبرٹی پر ریلی نہیں نکال سکتے جو حیرت انگیز بات ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا میں یکم مئی کی چھٹی کا واحد مقصد شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ اپنے ملک کے مزدوروں کی حالت زار اور حقوق کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، اس مقصد کیلئے سیاسی و سماجی جماعتیں مخلتف تقریبات کا انعقاد کرتی ہیں

 الیکشن کمیشن سوائے الیکشن کی ذمہ داری پوری کرنے کے ہر کام کرنا چاہ رہا ہے، الیکشن کمیشن اپنے ہر عمل سے ثابت کر رہا ہے کہ وہ جانبدار ہے، ریلیوں پر پابندی لگا رہا ہے

پی ٹی آئی کے مرکزی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ ہم چیف الیکشن کمیشنر کو لکھ رہے ہیں کہ یہ نوٹس غیر قانونی ہے، اس نوٹس کو فوری طور پر واپس لیا جائے، کل لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں منعقدہونے والی ریلیوں کو معمول کے مطابق ہونے دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button