جرم و سزاسٹیکھیل

34ویں نیشنل گیمز کوئٹہ ،پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا 442رکنی دستہ تیار

22سے 30مئی تک شیڈول مقابلوں میں پنجاب پولیس کی70خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس کھلاڑیوں کی تربیت کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے جدید وسائل کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 34ویں نیشنل گیمز میں حصہ لینے والے پنجاب پولیس کے دستے میں شامل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا۔بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 22مئی سے شروع ہونے والی 34نیشنل گیمز میں کبڈی، ریسلنگ، آرچری، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بیس بال، کراٹے،ویٹ لفٹنگ، ووشو، باڈی بلڈنگ، ایشین سٹائل کبڈی سمیت مجموعی طور پر27 کھیلوں کے مقابلوں میں پنجاب پولیس کے کھلاڑی اور ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ پولیس دستے میں 70خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے قومی کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام ٹیمیں اور کھلاڑی بہترین کارکردگی کیلئے سخت محنت و پریکٹس جاری رکھیںاور تمام کھلاڑی زیادہ سے زیادہ میڈلز جیت کرمحکمہ پولیس کیلئے عزت افزائی کا باعث بنیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو تین، سلور میڈل پردو، کانسی تمغہ جیتنے پر ایک لاکھ روپیہ دیا جائے گا، جبکہ پولیس شہداء اور غازیوں کی طرح سپورٹس میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی خصوصی وال بنائی جائیگی جس پر انکے نام اور فتوحات کی تفصیل کنندہ کی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ پولیس کے کھلاڑیوں کی سہولت کیلئے ترجیحی اقدامات یقینی بنائیں اور تمام کھلاڑی سخت محنت و جذبے کے ساتھ اپنی ٹریننگ جاری رکھیں ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قومی مقابلوں میں حصہ لینے والے پولیس کے اتھلیٹ کھلاڑی محکمہ کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا نے بتایا کہ قومی مقابلوں کیلئے پولیس اتھلیٹ سخت محنت کر رہے ہیں اور انشاء اللہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی سے حوصلہ افزاء نتائج آئیں گے۔ تقریب میں چیف

سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل اور ڈی آئی جی ویلفیئر غازی صلاح الدین نے بھی کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے انکی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ تقریب میں مختلف کھیلوں کے سرپرست افسران ، سابق اولمپئین کھلاڑیوں ، آفیشلز ، ریفریز اور چیمپئن کھلاڑیوں نے شرکت کی جنہوں نے تربیت کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھانے کے جذبے کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا، چیف سپورٹس آفیسر ڈی آئی جی لاجسٹکس اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ سمیت ویٹرن پلئیرز، کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جبکہ صوبہ بلوچستان سے ایڈیشنل آئی جی جواداحمد ڈوگر نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور پولیس سپورٹس کے فروغ کے لیے مثبت تجاویز پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button