
گھریلو، زرعی یا لائیو سٹاک کے استعمال کے لیے اجازت نامہ کے بعد مقررہ مقدار میں گندم رکھی جا سکتی ہے۔ صاحبزادہ یوسف
لاہور (خبرنگار)گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن..ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی 700 بوری گندم برآمد کر کے ضبط کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن نے کاروائی کرتے ہوئے ذخیرہ کی گئی 700 بوری گندم برآمد کر کے ضبط کر لیں۔قوانین کے خلاف گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر ڈی سی لاہورنے ٹیم کو شاباش دی۔اے سی ماڈل ٹاؤن نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گندم رحمان رائس مل میں سٹور کی گئی تھی۔خفیہ اطلاع پر کاہنہ کے علاقے میں کاروائی کی گئی۔ اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق گندم ذخیرہ اندورزی کی ہرگز اجازت نہیں۔ گھریلو، زرعی یا لائیو سٹاک کے استعمال کے لیے اجازت نامہ کے بعد مقررہ مقدار میں گندم رکھی جا سکتی ہے۔







