
لاہور (خبر نگار) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز احمد ، رانا لیاقت علی ، سعید نامدار، نادیہ جمشید رانا ، طارق زیدی، چوہدری محمد علی ، میاں ارشد ، ملک مستنصر اعوان ،راناالیاس، آغا سلامت ، رانا خالد ، مرزا طارق ، طاہر اسلام ، نذیر گجر، غفار اعوان ، ملک سجاد ، محمد عباس ، مرزا اختر بیگ ،غلام مصطفٰی سندھو ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب ٹیچرز یونین 9 مئی کو چیئرمین آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آ گیگا) پنجاب خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت سائنس کالج لاہور میں ہونے والے اجلاس میں بھرپور شرکت کرے گی اجلاس میں پنجاب بھر کی اساتذہ ، ایپکا، کالجز ، مزدور تنظیموں کے سربراہان حکومتی ملازمین کش پالیسیوں ، کمر توڑ مہنگائی اور دیرینہ زیرالتوا مسائل ومطالبات پر غور و خوص کے بعد حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کیونکہ حکومت نے ملازمین کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو ناقابل برداشت ہو چکی ہے ملازمین کے لیے اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی دینا محال ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ہوش ربا اضافے نے گھریلو بجٹ کو تہس نیس کر دیا ہے اور ملازمین کی زندگیاں مہنگائی کے باعث اجیرن ہیں

