
لاہور(خبر نگار)
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورصادق علی ڈوگرنے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیڈ کانسٹیبل راشد کی عیادت کی۔ اے ایس پی چوہنگ سدرہ خان ودیگر افسران اس موقع پر موجودتھے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے ہیڈ کانسٹیبل راشد سے خیریت دریافت کی اور انہیں گلدستہ ونقد انعام بھی دیا۔ صادق علی ڈوگر نے ڈاکٹرزسے اہلکار کے علاج ومعالجہ بارے استفسارکیا۔ ڈاکٹرزنے ڈی آئی جی آپریشنز کوہیڈ کانسٹیبل راشد کے علاج بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگرنے کہا کہ ہیڈ کانسٹیبل راشدکو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈاکوؤں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے جوانوں پر ناز ہے۔ لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف متحرک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا فخر ہیں۔







