
لاہور: عمران خان نے چارمقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروادیے۔
عمران خان تین مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت پہنچے۔ عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کررکھی ہے
عدالت لاہور نے عمران خان کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے منظور کرلیے۔ ایک ایک لاکھ روپے کے تین مچلکے مقامی وکیل حبیب ایڈووکیٹ نے جمع کروائے۔ عدالت نے جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیا۔
ظل شاہ کے مقدمے میں لاہورہائیکورٹ پیش ہوئے اورایک لاکھ روپے کا عبوری ضمانت کا مچلکہ جمع کرایا،جسے منظورکرلیا گیا۔







