پاکستانتعلیمسٹی

فرانسیسی سائنٹیفک اتاچی کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز آمد،دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس پر اتفاق

لاہور(خبر نگار) پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے کی اتاچی سبین ورمی لارڈ نے منگل کے روز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا۔سبین ورمی لارڈ فرنچ سفارتخانہ میں بطور سائنٹیفک اینڈ ہائیر ایجوکیشن اتاچی فرا ئض انجام دے رہی ہیں۔فرانسیسی سفارتکا ر نے وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور سے ملاقات کی جس میں فرانس اور پاکستان کے مابین ہیلتھ ریسرچ کے حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ہائیر ایجوکیشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ انوویشن ڈویژن عظمی ناز بھی فرانسیسی سفارتکار کے ہمراہ تھیں۔اس موقع پر فرانسیسی سفارتکار سبین ورمی لارڈ نے کہا کہ یو ایچ ایس اور فرانس کی ایکس مارسے یونیورسٹی مشترکہ ریسرچ پراجیکٹس پر کام کررہی ہیں۔دونوں یونیورسٹیوں نے پاکستان یورپ ریسرچ ڈویلپمنٹ اینڈ انوویشن پارٹنرشپس کے تحت دو ریسرچ پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کہا کہ دونوں یونیورسٹیوں نے خون کے دو موروثی امراض میں مبتلا مریضوں کے جینز میں نو نئے تغیرات کا پتہ چلایا ہے۔نئی دریافت کے ذریعے ان امراض کی تشخیص اور ان سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔

وی سی یو ایچ ایس کا کہنا تھا کہ ایکس مارسے یونیورسٹی کے ساتھ خون کی موروثی بیماریوں کے حوالے سے مزید مشترکہ پراجیکٹ کیے جائیں گے۔انھوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ فرانس کی یونیورسٹی آف لیل کے ساتھ بھی خون کے امراض اور ذیابیطس کی جنیاتی بنیادوں پر تحقیق کرنا چاہتے ہیں۔ یو ایچ ایس ہیماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر آصف نوید اور ان کی ٹیم کے ارکان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button