پاکستانسٹیکھیل

چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پی سی بی  حکام کے ہمراہ سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش نے کیمروں سے سرویلنس کا جائزہ لیا

لاہور(خبر نگار)
پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقادکے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین آئی سی سی اور پی سی بی حکام نے وفد کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائش نے سیف سٹیز اتھارٹی دورہ کے موقع پر کیمروں سے سرویلنس کا جائزہ لیا۔اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے ایشیا کپ کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے شہر بھر میں نصب کیمروں سے روٹس کو مانیٹر بھی کیا۔
چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔آئی سی سی وفد کو پاکستان دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز دکھائی گئیں۔وفد کو ائیر پورٹ، سٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ اور پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔
آئی سی سی وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے وفد کو بتا یا کہ لاہور میں کرکٹ کیلئے سکیورٹی انتظامات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں۔چیئرمین آئی سی سی گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لاہور کا انفراسٹرکچر دنیا کے بہترین سسٹمز میں سے ہے۔پاکستان آ کر اچھا محسوس کر رہا ہوں، کرکٹ کیلئے پاکستانیوں کا جذبہ دیدنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button