
لاہور کی عدالت میں پرویز الٰہی کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔
عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں مقدمے sy ڈسچارج کردیا۔







