سٹی

ایل ڈی اے کی اپنی سوسائٹیوں میں قائم مساجد علمائے کرام کے ساتھ مل کر چلائی جائیں گی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے

گی۔ کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے علمائے کرام کے وفد کی ملاقات

مساجد کی تعمیر میں اسلامی طرز تعمیر و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے علماء کرام کی مدد لی جائے گی۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا سے علمائے کرام کے وفد نے آج لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ایل ڈی اے کی اپنی سوسائٹیوں میں قائم مساجد کو علمائے کرام کے ساتھ مل کر چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ایل ڈی اے کی ایونیو ون، موہلنوال اور جوبلی ٹاؤن کی 8 مساجد علمائے کرام کے تعاون سے چلائی جائیں گی۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں موہلنوال، ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن کی تین زیر تعمیر مساجد کے انتظامی امور علمائے کرام دیکھیں گے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی ماندہ 5 مساجد کی تعمیر و انتظامی امور میں علمائے کرام سے مدد لی جائے گی۔ ملاقات میں محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ان مساجد کی تعمیر میں اسلامی طرز تعمیر و ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے علماء کرام کی مدد لی جائے گی اور ان مساجد کو جدید اسلامی فن تعمیر کے مطابق بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کے امور کو بہتر انداز میں چلانے کے لیے کمیٹی بھی تشکیل دی جائے گی۔ جس میں علمائے کرام، مقامی لوگ اور سوسائٹی انتظامیہ شامل ہوگی۔ملاقات میں چیف انجینئر اسرار سعید ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر آصف حسین و دیگر افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button