
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2023-24ءمیں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے۔
بطور وزیراطلاعات یہ میرے اولین مقاصد میں سے ایک تھا کہ ورکنگ جرنلسٹس کو خاص طور پر مشکل گھڑی میں یہ سہولت میسر آئے۔







