پاکستانسٹی

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کا اسلامیہ گراؤنڈ، سنت نگر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس 12 کنال پر تعمیر کیا گیا، جلد شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور کی اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کی طرز پر ای لائبریری شامل کرنے کی ہدایت۔

لاہور (خبر نگار) کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلامیہ گراؤنڈ، سنت نگر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور سپورٹس کمپلیکس میں دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس کو جلد شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔ یہ سپورٹس کمپلیکس 12 کنال پر تعمیر کیا گیا۔ جس میں مرد و خواتین کے لیے 20 سے زائد کھیلوں کی سہولیات موجود ہیں۔ اسپورٹس کمپلیکس میں انڈور، آؤٹ ڈور سپورٹس و جاگنگ ٹریک کی سہولیات موجود ہیں۔جم، سوئمنگ پول، بیڈمنٹن، کیرم، سکواش، کیفے و دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔کمشنر لاہور نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ اسلامیہ گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس میں سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کی طرز پر ای لائبریری شامل کی جائے تاکہ طلبا و طالبات سمیت دیگر شہریوں کو کتابیں پڑھنے اور ریسرچ کے لیے پلیٹ فارم میسر آ سکے۔ انھوں نے کہا کہ جوہر ٹاؤن اور سبزہ زار سپورٹس کمپلیکس کے علاؤہ 10 مزید مقامات پر سپورٹس کمپلیکس جلد کھولے جار ہے ہیں جن کی تعمیر کا کام ایل ڈی اے جلد مکمل کرلے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ایسی سہولیات فراہم کرنے کا مقصد جسمانی و ذہنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرنا ہے۔ ان اسپورٹس کمپلیکس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کے لیے بھی خصوصی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق احمد اور متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button