پاکستانسٹیکاروبار

اوگرا کا غیر جانبدارانہ مارکیٹ انراخ کے بارے میں سیشن کا انعقاد

لاہور (خبر نگار)
اوگرا نے گیس کے شعبے میں آزاد مارکیٹ کی حوصلہ افزائی اور نجی سرمایہ کاری اور ملکیت کے فروغ کیلئےایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں اوگرا نے گیس (تھرڈ پارٹی) ایکسس رولزفار گیس پائپ لائن اور گیس نیٹ ورک کوڈز 2018 کی روشنی میں ‘غیر جانبدار مارکیٹ پرائس’ کے معاملے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی وسیع رائے اور دلچسپی کے لیےمشاورت کی گئ۔۔
مسرور خان چیرمین بہمراہ دیگرمعمبران اوگرا نے سیشن کو چیئرکیا۔ فیلڈ کے اسٹیک ہولڈرز، ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی ایل، پی ایل ایل، پاک عرب فرٹیلائزر، یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی، شیل انرجی، تعبیر انرجی، انرگیس، پاکستان گیس پورٹ، کے الیکٹرک، ٹریفیگورا پاکستان لمیٹڈ، ویٹولا ریسورسز پاکستان، کو اس سیشن میں مدعو کیا گیا تھا جنہونے ذاتی طور پر اور زوم لنک کے ذریعے اس سیشن میں آن لائن شرکت کی اور پُر معنی تجاویز اور مشورے دیےجن کو سراہا گیا۔
اختتامی کلمات میں چیئرمین اوگرا مسرور خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی فعال شرکت کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ‘نیوٹرل مارکیٹ پرائس’ پر اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کے مد نظر منصفانہ فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button