
کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کیلئے آج پولنگ ہورہی ہے، اراکین کونسل ہال پہنچ گئے، شو آف ہینڈ کے ذریعے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے انتخابی عمل پر سوال اٹھادیئے، ان کا کہنا ہے کہ فری فئیر الیکشن کیسے ہوگا جب 30 منتخب بندے کہیں نہیں ہیں، ایسی اطلاع ہے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔
ان غائب اراکین پر تشدد کی بھی اطلاعات ہیں، یہ الیکشن کمشنر کی ذمہ داری تھی کہ آپ سب کو یہاں حاضر کرواتے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار کو 173 ووٹ مل گئے، مرتضیٰ وہاب کو ایوان میں واضح برتری حاصل ہوگئی۔







