لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورنے گذشتہ روز یو نیو رسٹی کے خر چے پر عمرہ کی ادائیگی کے لئے ٹیچنگ سٹاف، ایڈمنسٹریٹیو سٹاف اورنان ٹیچنگ سٹاف سے تین ملا زمین کے انتخاب کے لئے قر عہ اندا زی کا انعقا د کیا۔وا ئس چا نسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے تقریب کی صدارت کی اور قر عہ اندا زی سے نکلنے والے تین خوش نصیبوں کے نامو ں کا اعلان کیا۔ رجسٹرار سجاد حیدر، خزا نچی محمد عمر، ڈا ئریکٹر انفارمیشن ٹیکنا لو جی سینٹر رضوان سلیم سمیت یو نیورسٹی کے ملا زمین کی بڑ ی تعداداُس مو قع پر مو جو د تھی۔
گر یڈ 16 اور اس سے اوپر کے ملا زمین میں سیواس جھنگ کیمپس سے ایپی ڈیما لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر احتشام خان اور ایڈمنسٹریٹیو سٹاف سے ڈائریکٹو ریٹ ایڈوانس سٹڈیز کے اسسٹنٹ طاہر محمود جبکہ گریڈ 1 سے 15تک کے ملا زمین میں ڈائریکٹو ریٹ ایڈوانس سٹڈیز کے ہی قا صدسردار علی کا قر عہ اندا زی میں نا م نکلا۔اُس مو قع پر خطاب کر تے ہوئے پرو فیسرڈاکٹر نسیم احمد نے قر عہ اندا زی میں نام نکلنے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی قرعہ اندازی کی تقریب سے اپنے ملا زمین کو عمرہ ادا کرنے کی سعا دت حا صل کرنے کے موا قع فراہم کررہی ہے۔