پاکستانجرم و سزاسٹی

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی بہتری کے لئے شاندار اقدام

پنجاب کابینہ نے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے سروس اینڈ پروموشن رولز میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی،

کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے ترمیم شدہ رولز کے تحت گریڈ 14 سے گریڈ 19 تک 419 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر عثمان انور

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) کی بہتری کے لئے شاندار اقدام، سی ٹی ڈی کارپورلز کے کیرئیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم ہوگئیں۔ پنجاب کابینہ نے کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے سروس اینڈ پروموشن رولز میں تبدیلی کی باضابطہ منظوری دے دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ سی ٹی ڈی کارپورلز کا بہترین سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر تشکیل دے دیا گیا ہے اور سی ٹی ڈی میں خدمات سر انجام دینے والے کارپورلز اب گریڈ 12 کی بجائے گریڈ 14 میں ڈائریکٹ انڈر آفیسرز پروموٹ ہوں گے،ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ترمیم شدہ رولز کے بعد گریڈ 11 میں بھرتی ہونے والا کارپورل گریڈ 19 تک ترقی کی منازل طے کر سکے گا۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ آج 300 سے زائد کارپورلز کی ڈی پی سی کے بعد گریڈ 14 میں ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا، ڈاکٹر عثمان انورنے کہاکہ سی ٹی ڈی کے پروموشن کیڈر کے ملازمین کی گریڈ 17،18 اور 19 میں سیٹیں بڑھا دی گئیں،کاؤنٹر ٹیررازم فورس کے ترمیم شدہ رولز کے تحت گریڈ 14 سے گریڈ 19 تک 419 سیٹوں کا اضافہ کر دیا گیا ہے،سی ٹی ڈی میں انڈر آفیسرز کی 320، سینئر انڈر آفیسرز کی 72، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 12 سیٹیں بڑھائی گئی ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر کی 06 اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کی 02 سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کے چیلنج سے نبرد آزما سی ٹی ڈی میں انتہائی کوالیفائیڈ نوجوان بہترین ٹریننگ کے بعد گریڈ 11 میں کارپورلز بھرتی کئے گئے، 2015 اور بعد ازاں دو مزید بیجز میں مجموعی طور پر 1500 کے قریب کارپورلز بھرتی کئے گئے،گریڈ 11 میں بھرتی ہونے والے کارپورلز کو 08 سال گزرنے کے باوجود اگلے گریڈ میں ترقی نہ دی جا سکی تھی، ماضی میں سی ٹی ڈی کارپورلز کے سروس سٹرکچر اور پروموشن رولز میں تبدیلی کی کوئی سنجیدہ کوشش بھی سامنے نہیں آئی تھی۔ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف صف آرا سی ٹی ڈی کارپورلز کو ترقی کے حق سے عرصہ دراز سے محروم رکھا گیاتاہم وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس میں سروس اور پروموشن سٹرکچر بہتر کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں کا رپورلز کی محکمانہ ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہونگی اور انکا کیرئیر ترقی کی منازل طے کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button