
تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں انسانی کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں؛ ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی۔
لاہور ( خبر نگار ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کے آفس آف پارٹیسپنٹس افیئرز کے زیر اہتمام سپورٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔
سابق ہاکی پلیئر شہباز احمد، ویٹ لفٹر گولڈ میڈلسٹ کامن ویلتھ 2022 نوح دستگیر، قومی کرکٹر سدرہ امین اور انعم امین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسرعابد شیروانی نے مہمان خصوصی کے ہمراہ فیتا کاٹ کر کیا جبکہ اس موقع پر ہیڈ او پی اے علی مختار سمیت طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
تقریب میں یو ایم ٹی کے سکول آف ہیلتھ سائنسسز کے طلباء کے درمیان دو روزہ ہونے والے کرکٹ، فٹبال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، ٹگ اینڈ وار سمیت دیگر کھیلوں میں جیتنے والے طلباء میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے اور یو ایم ٹی سپورٹس اکیڈمی کا افتتاح کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی پروفیسر عابد شیروانی کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے طلباء کو غیر نصابی سر گرمیوں کے بھی بہترین مواقع فراہم کرتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ غیر نصابی سر گرمیاں انسان کی کردار سازی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مہماں خصوصی نوح دستگیر سمیت دیگر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کی اپنے طلباء کےلئے سپورٹس کا انعقاد ایک خوش آئیند بات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس ہمیں ایک اچھا انسان بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ لہذا ہمیں اپنی پسند کی کھیلوں میں ضرور حصہ لینا چاہئیے۔
سپورٹس اکیڈمی کا مقصد یو ایم ٹی سمیت دیگر اداروں کے طلباء کےلئے کھیلوں کی مہارت کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے. یو ایم ٹی سپورٹس اکیڈمی میں 6سال سے لے کر تمام عمر کے لوگ سپورٹس اکیڈمی میں داخلہ لے کر پروفیشنل کوچز کی سربراہی میں سپورٹس ٹریننگ کر سکتے ہیں۔







