
پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے نام خط میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ صوبائی جنرل سیکرٹری سمیت تمام پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں، اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا۔
مریم نواز نے شاہ محمد شاہ اور مفتاح اسماعیل کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ مفتاح اسماعیل کو پارٹی عہدے سے الگ کرکے آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں دی جائے گی۔






