تعلیمسٹی

ویٹرنری یونیورسٹی کی ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ایشیاء یونیورسٹی رینکنگز2023میں بہتری اور0 351-40کی نمایا ں پوزیشن

لاہور(خبر نگار) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر نے ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ایشیاء یونیورسٹی رینکنگز 2023میں 351-400 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کر لی ہے۔ اس درجہ بندی میں ویٹرنری یونیورسٹی نے اپنے سابقہ درجہ 401-500 سے بہتر ہوکر 351-400 کی نما یا ں پو زیشن حا صل کر لی ہے۔
اس مو قع پر وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمدنے کہا کہ ٹائمز ہا ئیر ایجو کیشن ایشیاء یونیورسٹی رینکنگز 2023میں بہتری یونیورسٹی کی اعلی تعلیمی وتحقیقی معیار اور بہترین کمیونٹی سروسز پرمسلسل توجہ اور فیکلٹی ممبرز، انتظا میہ اورکیو ای سی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یو نیورسٹی کے سٹیک ہولڈرز، فیکلٹی ممبرز، انتظا میہ اورطلبہ کو مبار کبا د پیش کی اوراس عزم کا اظہار کیا کہ یو نیورسٹی کی رینکنگ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button