
عون چودھری کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب نثار تھے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے غیرقانونی اورغیراخلاقی بنیادوں پرجہانگیرترین کو قربانی کا بکرا بنا کراپنے اقتدار کی راہ ہموار کی. اللہ کا شکر ہے کہ اب جہانگیر ترین انتخابی سیاست کےلیے اہل ہوگئے ہیں۔
رہنما آئی پی پی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں حلفاً بتائیں انہوں نے کیا ثاقب نثار کے ساتھ مل کر سازش نہیں کی؟ شواہد موجود ہیں کہ جہانگیر ترین کی ریویو پٹیشن سپریم کورٹ سے مسترد کروانے میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہاتھ تھا۔







