پاکستانسٹیکاروبار

لاہور چیمبر کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے: کاشف انور

لاہور(خبر نگار)کنزیومر پروٹیکشن کونسل صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں بہت سے اقدامات اٹھارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ڈائریکٹر محمود احمد بھٹی نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ محمود احمد بھٹی نے کہا کہ کونسل مصنوعات کے معیار کو یقینی اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صارفین کو کسی پروڈکٹ سے کوئی مسئلہ ہے تو وہ مدد کے لیے کنزیومرپروٹیکشن کونسل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ معاملات کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے دائرہ کار سے باہر ہیںجن میں عدالتی فیصلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود کے باوجود کنزیومر پروٹیکشن کونسل اپنے مشن کے حصول کے لیے پرعزم ہے اور اس نے اپنی خدمات کو وقت دینے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھکر، لیہ، منڈی بہاو¿الدین، اور ملتان میں چار غیر فعال کونسلوں کو فعال کیا گیا ہے۔ مزید برآں، کونسل نے کنزیومر کال سینٹرز قائم کیے ہیں اور صارفین کو موثر مدد فراہم کرنے کے لیے ایک خودکار ویب سائٹ تیار کی ہے۔انہوں نے صارفین کے حقوق اور سی پی سی کے کردار کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لاہور چیمبر کے ساتھ مل کر سیمینارز منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہمیشہ سے کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنزیومر پروٹیکشن کونسل پنجاب صوبے بھر میں صارفین کے حقوق اور مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزرتے وقت کے ساتھ صارفین کی توقعات تیزی سے تبدیل ہورہی ہیں اور کاروباری شعبہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ خود کو ان توقعات کے مطابق ڈھالیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر کنزیومر پروٹیکشن کونسل کے ساتھ مل کر ایسے اقدامات اٹھانے کو تیا رہے جو صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجر برادری کے مفادات کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button