پاکستانتعلیمسٹیصحت

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یو ایچ ایس کے میڈیکل جرنلزم ڈپلومہ کورس کی توثیق

لاہور (خبرنگار)عالمی ادارہ صحت نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے میڈیکل جرنلزم ڈپلومہ کورس کی توثیق کردی۔ بحیرہ روم خطے کے ممالک میں پاکستان اپنی نوعیت کا منفرد کورس کروانے والا پہلا ملک بن گیا۔ توثیق ڈبلیو ایچ او کی ذیلی تنظیم ایسٹرن میڈیٹرینین ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرز (امامی) نے کی۔ بحیرہ روم خطے کے 21 ممالک امامی تنظیم کے ممبر ہیں۔ یو ایچ ایس میں جاری ڈپلومہ کورس کا مقصد پاکستان میں طبی تحقیقی جریدوں میں ادارت اور تصنیف کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ اس حوالے سے امامی کے ایرانی صدر فرہاد ہندجانی نے یو ایچ ایس کے نام اپنے خط میں یونیورسٹی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ پروگرام خطے کیلئے اہم قدم ہے جو پاکستان اور باہر طبی جریدوں کا معیار بڑھے میں معاون ثابت ہوگا۔ یو ایچ ایس میں میڈیکل جرنلزم پروگرام کا آغاز بطور سرٹیفیکیٹ کورس 2017ء میں ہوا۔ نامور میڈیکل جرنلسٹ شوکت علی جاوید کی رہنمائی میں سرٹیفیکیٹ ان میڈیکل ایڈیٹنگ کورس شروع کیا گیا۔ 2022ء میں میڈیکل جرنلزم فار ایڈیٹرز کے نام سے دوسرا سرٹیفیکیٹ کورس بھی شروع کردیا گیا۔ اب تک 150 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلز سرٹیفیکیٹ کورسز مکمل کر چکے ہیں جن میں میڈیکل ایڈیٹرز، ریسرچرز اور ریویوئرز شامل ہیں۔ اس سال یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے دونوں سرٹیفیکیٹ کورسز کرنے والوں کو میڈیکل رائیٹنگ اینڈ جرنلزم میں ڈپلومہ دینے کی منظوری دی۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے اس کامیابی پر کورس فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نسیم اور انکی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button