
لاہور (خبر نگار)
لاہور میں مسلسل بارش کے باعث نگران صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے تمام سرکاری مصروفیات منسوخ کر دیں۔ انہوں نے وزیراعلی محسن نقوی کی ہدایت پر بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور واسا کے افسروں کو بارانی پانی جلد از جلد نکالنے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ تمام متعلقہ سرکاری ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔ مزید بارشوں کی پیشنگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے حکمت عملی بنائی جائے۔ انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ پانی والے مقامات پر ٹریفک کی روانی ممکن بنانے کے لئے اہلکار مسلسل وہاں تعینات رہیں۔







