ریسکیو حکام کے مطابق کامونکی میں بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کی 8 افراد دب گئے۔
لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دبنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شرقپورشریف میں بارش کے دوران پانی کا موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے دادا اور پوتا جاں بحق۔