دلچسپ و عجیب

امریکی چڑیا گھر سے بار بار فرار ہونے والے ریچھ سے انتظامیہ پریشان

سینٹ لوئی امریکی چڑیا گھر سے فرار ہونے والے بھالو سے انتظامیہ پریشان ہوگئی ہے۔ یہ ایک اینڈیئن نسل کا ریچھ ہے جس کا نام بین ہے اور ایک ماہ میں دو مرتبہ اپنے پنجرے سے فرار ہوچکا ہے اور اس کا طریقہ واردات غیرمعمولی بھی ہے۔اس سے پہلے وہ ایک گھنٹے کے لیے اپنے پنجرے سے باہر نکلا تھا اور صرف 100 میٹر کی دوری پر ہی موجود تھا۔ تاہم چار سالہ بین کو بے ہوش کرنے والا کارتوس مار کر واپس اس کے گھر مشکل سے پہنچایا گیا کیونکہ اس کا وزن اب بھی لگ بھگ 300 پاؤنڈ ہے۔ اس کے بعد سات فروری کو اس نے پنجرے کو جوڑنے والے دھاتی کلپس توڑ ڈالے اور دوبارہ فرار ہوگیا۔ اس مرتبہ بھی وہ زیادہ دور تو نہیں گیا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی چہل قدمی کے بعد دوبارہ اپنے گھر پہنچ گیا۔ اس دوران عوام کا داخلہ بند کردیا گیا اور خود عملے نے غیرمعمولی حفاظتی اقدامات اختیار کئے تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button