تقریب میں نوجوان محسن نے تقریرکی اوربتایا کہ وہ تندور پرروٹیاں لگاتا تھا،محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کےسفر پر کیس سٹڈی پیش کی گئی ۔محسن نے بطوروزیر اعلیٰ کے دئیے تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ ایم اے اومیو کالج لاہور میں لیکچرر ہے۔
وزیراعظم اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پر نوجوان محسن کے پاس گئے اورکہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔
وزیراعظم جب محسن سے مل رہے تھے تو تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں ۔ایسے مناظر بھی نظرآئے کہ شرکاء کی خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں اس موقع پرشرکاء نے نشستوں سے کھڑے ہو کر بھرپورتالیوں سے محسن کو بھرپورداد دی۔