پاکستانسٹیکاروبار

اوگرا اور وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے مشترکہ طور پر آئل انڈسٹری کے ساتھ اجلاس کی میزبانی کی

لاہور (خبر نگار)اوگرا اور وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے مشترکہ طور پر آئل انڈسٹری کے ساتھ اجلاس کی میزبانی کی
. آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے مشترکہ طور پر آئل انڈسٹری کے ساتھ اجلاس کی میزبانی کی جس میں صنعت کو درپیش چیلنجز پر غور کیا گیا۔ تیل کی صنعت کے نمائندوں نے شعبہ کے خدشات پیش کیے اور ملک میں چیلنجنگ کاروباری ماحول سے نمٹنے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ تیل کی صنعت کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شرکاء کو اپنی رائے فراہم کرنے کے لئےبھرپور موقع فراہم کیا گیا۔
اجلاس میں ایران سے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی اور بتایا گیا کہ یہ معاملہ صوبائی چیف سیکرٹریز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذریعے مقامی حکومتوں کے سامنے اٹھایا جا چکا ہے تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔
اوگرا نے صنعت کو مکمل معاون اعداد و شمار کے ساتھ اپنی تجاویز تحریری طور پر فراہم کرنے کو کہا ہے اور صنعت کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس شعبے کی تجاویز پر غور کرے گا اور وفاقی حکومت کے ساتھ معاملات اٹھائے گامزید براں اوگرا تمام اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ کرے گا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے شرکاء کو آگاہ کیا ہے کہ اوگرا رولز اینڈ ریگولیشنز یکساں ہیں اور آئل، لبریکنٹس، نیچرل گیس، ایل پی جی، ایل این جی اور سی این جی سمیت انڈسٹری کی کسی بھی کمپنی یا کمپنیوں کے گروپ کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button