سٹی

الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

اس اقدام کا مقصد خواتین آرٹسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو آسان بناناہے۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر

لاہور(خبر نگار)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام لایا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے اس کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین آرٹسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا ہے،خواتین ڈیسک الحمراء آرٹس کونسل کے ایڈمن بلاک کے داخلی دروازے پر بنایا گیا ہے،جہاں الحمراء کا عملہ خواتین سے درخواستیں وصول کرئے گا۔ واضح رہے محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی ہدایت پر الحمراء آرٹسٹ کونسل ٗ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت درخواستیں وصول کر رہا ہے، اب تک سینکڑوں کی تعداد میں آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں، یہ عمل نہایت خوش اسلوبی و جاری ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹوں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے تشہیری مہم کے تحت آگاہ کیا گیا ہے۔آرٹسٹ 04اگست2023تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button