پاکستانتازہ ترین

 آبادی میں اضافے پر قابو کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے، چیف جسٹس 

آباد میں اضافے کے حوالے سے اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ ماں اوربچےکی صحت کاخیال رکھناریاست کی ذمہ داری ہے، آبادی میں بے ہنگم اضافے پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ بنگلہ دیش اورایران نےبڑھتی آبادی پر کیسے قابو پایا، ہمارےلیےکیس اسٹڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہرچیزکی ذمہ داری حکومت پر چھوڑنادرست نہیں، اسلام خاندانی نظام کو مضبوط بناتا ہے، ایک نسل پہلےتک رشتہ دارایک دوسرےکی طاقت ہوتےتھے، آبادی کے مسائل قانونی نقطہ نظر سے حل نہیں کئے جا سکتے، معاشرہ مسائل کا حل تلاش کر کے ریاست کی معاونت کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Related Articles

Back to top button